بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز سے فائرنگ تبادلہ میں 10 دہشتگرد ہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے  آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ مارے جانے والوں میں 4 دہشت گرد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ باردوبرآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد آئی ای ڈیز لگانے اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

Back to top button