بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جہنم کا کنواں، اس کی تہہ میں کیا کچھ ہے؟

یمن کے شہر بارہوت میں ’جہنم کا کنواں‘ کہلائے جانے والے غیر معمولی کنویں کے پر اسرار  راز سے پردہ اٹھ گیا۔

بارہوت میں موجود اس گڑھے کو جہنم کا کنواں کہا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس کنویں میں سالوں سے متعدد جنات اور دیگر مخلوقات قید ہیں۔

بارہوت میں موجود اس گڑھے کو جہنم کا کنواں کہا جاتا ہے— فوٹو: اے ایف پی

یہ کنواں کئی سالوں سے یمنی کہانیوں کا مرکز بھی رہا لیکن آثار قدیمہ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے اس کنویں کی تہہ تک رسائی حاصل کرکے اس میں موجود رازوں سے پردہ فاش کردیا۔

کنویں کے اندر سانپ، مردہ جانور اور مختلف موتی پائے گئے، ماہرین— فوٹو: اے ایف پی

ماہرین کے مطابق کنویں کی چوڑائی 100 فٹ اور اس کی گہرائی 367 فٹ ہے۔

کنویں کی چوڑائی 100 فٹ اور اس کی گہرائی 367 فٹ ہے، ماہرین— فوٹو: اے ایف پی

عمان کیو ایکسپلوریشن ٹیم کے مطابق کنویں کے اندر سانپ، مردہ جانور اور مختلف موتی پائے گئے تاہم مافوق الفطرت مخلوقات کی کوئی علامات موصول نہیں ہوئی۔

مافوق الفطرت مخلوقات کی کوئی علامات موصول نہیں ہوئی— فوٹو: اے ایف پی

عمان میں موجود جرمن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر محمد الکندی کا کہنا تھا کہ کنویں کی تلاش کا مقصد یمنی تاریخ کو اجاگر کرنا ہے، یہ کنواں یمنی تاریخ کا ایک اہم حصہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Back to top button