بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سہیل شاہین اقوام متحدہ میں طالبان کے سفیر نامزد

طالبان نے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا ہے۔

طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا موقع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے طالبان کی درخواست ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی ہے۔ کمیٹی میں امریکا، چین اور روس سمیت 9 ممالک کے رہنما شامل ہیں۔

Back to top button