بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بے روزگاربھیک مانگنے پر مجبور،کہاں گئیں ایک کروڑ نوکریاں؟شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےکہا ہےکہ 50 لاکھ لوگ روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ، بے روزگار بھیک مانگنے پر مجبور ہیں ، کہاں گئیں وہ ایک کروڑ نوکریاں؟

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا بھٹا بیٹھ گیا ہے ، بجلی، پیٹرول اور تیل کی قیمت کہاں پہنچ گئی ہے؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سے ہزاروں لوگوں کوفارغ کردیا گیا، اسٹیل ملز سے بھی  ہزاروں لوگوں کو کیا ہم  نے بے روزگارکیا ؟ میں کس کس محکمے کا ذکرکروں، 50 لاکھ لوگ روزگار سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں، زندگی تنگ ہوچکی ہے، بے روزگار  بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

 قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کہاں گئیں وہ ایک کروڑنوکریاں؟ نوکریاں تو دورکی بات، غریب کےگھر میں چولہا ٹھنڈا ہوچکا ہے، آج  آسمان بھی ان کی حرکتوں پر رو رہا ہے، وزیرخزانہ نےکہا تھا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے، پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی کا طوفان کبھی نہیں آیا،حقائق پرباتیں لائیں گے توسننا مشکل ہو جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر شریں مزاری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا  تھا کہ پیٹ پھاڑ کر پیسے لائیں گے ، خود لوٹ کر بھائی باہر بھاگ گیا ، یہ کہتے ہیں گریبان میں جھانکیں ، یہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔

 شہباز شریف نے جواب دیا ریکارڈ درست کرنا چاہتے ہیں ، سزا پاناما پر نہیں، اقاما پر ہوئی تھی ، اتفاق فاؤنڈری کی مشینیں بیچ کر قرضہ اتارا ، ایک روپیہ بھی معاف نہیں کرایا۔

مزید پڑھیے  سیاسی تنائو کم کرنے کیلئے سراج الحق کی وزیراعظم، عمران خان سے ملاقات
Back to top button