بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

نئے افغان آرمی چیف فصیح الدین نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

افغانستان کے آرمی چیف قاری فصیح الدین نے باضابطہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی عبوری کابینہ اور دیگر اداروں کے سربراہان کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

اس اعلان کے مطابق طالبان کے سینیئر کمانڈر قاری فصیح الدین کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم اب افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق افغان آرمی چیف قاری فصیح الدین نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور انہوں نے باقاعدہ دفتر بھی جوائن کرلیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاری فصیح الدین عام شہری کے لباس میں دفتر کی مرکزی کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے ارد گرد دیگر ساتھی بھی موجود ہیں۔

Back to top button