بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب،اپوزیشن کا احتجاج

اپوزیشن ارکان نے حکومتی کارکردگی کےخلاف نعرے بازی کی اور میڈیا کی آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ 

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع جاری ہے، جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا۔ 

اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ بھی ایوان میں موجود ہیں۔ 

قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں میں بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں۔ 

صدر مملکت عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ان کا یہ چوتھا خطاب ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا کہ بینرز اٹھا کر اسپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے۔

اپوزیشن ارکان نے حکومتی کارکردگی کےخلاف نعرے بازی کی اور میڈیا کی آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ 

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

Back to top button