بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس کل 4بجے ہوگا،دعوت نامے جاری

اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دعوت نامہ مسلح افواج کے سربراہان، سفیروں اور میڈیا نمائندوں کو بھی جاری کیا ہے۔ 

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔

دعوت نامے کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ سے چاروں صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دعوت نامے صوبائی اسمبلیوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکرز کو بھی بھجوائے گئے ہیں۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کے دعوت نامے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے معاونین خصوصی کو بھی جاری کیے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس کی دعوت چیف جسٹس آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر، آڈیٹر جنرل سمیت آئینی اداروں کے سربراہان اور وفاقی سیکریٹریز کو دی گئی ہے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دعوت نامہ مسلح افواج کے سربراہان، سفیروں اور میڈیا نمائندوں کو بھی جاری کیا ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی سہولت کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس تک خصوصی شٹل سروس چلے گی۔

Back to top button