بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نئے آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان عہدے کا چارج سنبھال لیا

رائو سردار علی خان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ایم بی بی ایس کیا اور 25 برس کی عمر میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے پولیس سروس میں آ گئے

نئے آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس موقع پر پولیس کے دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی دی۔

پنجاب کے نئے آئی جی پولیس کے عہدے پر فائز ہونے والے راؤ سردار علی خان 21 فروری 65ء کو لودھراں میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ایم بی بی ایس کیا اور 25 برس کی عمر میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے پولیس سروس میں آ گئے۔

وہ سرگودھا اور بہاولپور میں آر پی او رہنے کے علاوہ بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

سردار علی خان سی پی او فیصل آباد، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس بیورو میں بطور جوائنٹ ڈی جی بھی رہے ہیں۔

سردار علی خان کی بطور ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹیز خدمات بھی قابلِ ستائش ہیں۔

Back to top button