بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پریشان نہ ہوں، سب ٹھیک ہو جائیگا،جنرل فیض حمید کا رپورٹر کو جواب

انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے دورہ کابل کے دوران کہا کہ افغانستان میں سب کچھ ٹھیک ہوگا۔

چینل فور نیوز کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں جاری ویڈیو میں آئی ایس آئی کے سربراہ کو افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کے ہمراہ کابل کے ایک ہوٹل میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹر کی جانب سے جنرل فیض حمید سے پوچھا گیا کہ ‘آپ کیا توقع رکھتے ہیں کہ اب افغانستان میں کیا ہونے جارہا ہے’ تو ان کے وفد میں شامل ایک رکن نے کہا کہ ‘ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں’۔

آئی ایس آئی کے سربراہ نے رپورٹر کو مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ‘پریشان نہ ہوں، سب کچھ ٹھیک ہوگا’۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور افغانستان اب مل کر ایک دوسرے کے ساتھ چلیں گے، امیر خان متقی
Back to top button