بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

سید علی گیلانی کی وفات پر آزاد کشمیر میں 3روزہ سوگ کا اعلان

وزیراعظم آزادکشمیر  عبد القیوم نیازی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے  دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے

 آزاد کشمیر حکومت نے سینئر کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی  وفات پر  وادی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق سیدعلی گیلانی کی وفات پر  ایک روز کی عام تعطیل ہو گی اور آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائےگی۔

وزیراعظم آزادکشمیر  عبد القیوم نیازی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے  دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادیِ کشمیر کے روح رواں تھے، انھوں  نے بھارتی ظلم و جبرکا دلیری کےساتھ مقابلہ کیا، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Back to top button