بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ڈی ایم آج کراچی میں پاور شو کریگی

شہباز شریف نے فنکشنل لیگ کے سربراہ (پیر پگارا) پیر صبغت ﷲ شاہ سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر پیر پگارا کی والدہ اور اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

کراچی ملکی سیاست کا مرکز بن گیا۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) آج باغِ جناح میں پاور شو کے لیے تیار ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جلسے کی کامیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

شہباز شریف نے فنکشنل لیگ کے سربراہ (پیر پگارا) پیر صبغت ﷲ شاہ سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر پیر پگارا کی والدہ اور اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

پیر پگارا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) این اے 249 کی نشست اپنی غلطی سے ہاری، اگر مریم نواز انتخابی مہم میں حصہ لیتیں تو (ن ) لیگ جیت جاتی۔

Back to top button