بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ملک واپس لانے کا فیصلہ

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے انٹر پول کو حسین حقانی کی حوالگی کیلئے خط لکھا ہے

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ملک واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے انٹر پول کو حسین حقانی کی حوالگی کیلئے خط لکھا ہے۔

خط کے متن کے مطابق حسین حقانی کے خلاف 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال،  2 ملین ڈالرز کے خورد برد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے لہٰذا انٹر پول حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔

خیال رہے کہ حسین حقانی 26 مئی 2008 سے نومبر 2011 تک امریکا میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیے  کشمیر بھی جنرل اسمبلی میں تقریر کا حصہ ہوگا، شہباز شریف
Back to top button