بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سید عماد علی نے ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی

سید عماد نے 2 مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ اور ایک بار جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ جیتی۔

پاکستان کے سید عماد علی نے ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔کورونا وبا کی وجہ سے عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے مقابلے آن لائن ہوئے اور پاکستان نے مسلسل دوسری بار ورچوئل چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔دو روزہ فائنلز میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں نے 13 گیمز کھیلے، اسکریبل ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔

عماد علی نے فائنلز میں 13 میں سے 9 گیمز میں حریفوں کو چت کیا جبکہ پاکستان کے حشام ہادی خان 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر رہے۔سید عماد علی دوسری بار ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن بنے، عماد نے 2018 میں دبئی میں ہونے والی چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔عماد علی دو مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سید عماد علی پاکستان کے سب سے کامیاب اسکریبل کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ عماد علی اب تک تین عالمی اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔سید عماد نے 2 مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ اور ایک بار جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ جیتی۔

Back to top button