بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے میں کیپٹن شہید

واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت ہوئی اور 2 فوجی زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے گچک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے میں کیپٹن شہید اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گجک کے علاقے ٹوبو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت ہوئی اور 2 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زخمی فوجیوں کو خضدار کے میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی
Back to top button