بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پارک لین کیس، سابق چیئرمین سی ڈی اے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سی ڈی اے کے سابق چیئرمین فرخند اقبال پارک لین کمپنی کو 118 کنال، 14 مرلہ زمین الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین زمین کی فراہمی کے کیس میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین زمین کی فراہمی کے کیس کی سماعت کے دوران نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

سی ڈی اے کے سابق چیئرمین فرخند اقبال پارک لین کمپنی کو 118 کنال، 14 مرلہ زمین الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔

Back to top button