بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فورسز کا عزاداروں پر تشدد، متعدد گرفتار

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں پر بھی تشدد کیا

سری نگر میں بھارتی فورسز نے عزاداروں کو محرم الحرام کے جلوس نکالنے سے روک دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے عزاداروں پر تشدد اور لاٹھی چارج کیا، پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی جس سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے  جب کہ کئی کو گرفتار کرلیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں پر بھی تشدد کیا۔

دوسری جانب پاکستان نے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی اقدام کشمیریوں کےمذہبی آزادی کےبنیادی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Back to top button