بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اللہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے جذبہ قربانی کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعظم عمران

امام عالی مقامؓ نے شہادت قبول کی لیکن ظلم کے سامنے سرنہ جھکایا، باطل جتنا بھی عروج پرہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے

یوم عاشور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقامؓ نے شہادت قبول کی لیکن ظلم کے سامنے سرنہ جھکایا، باطل جتنا بھی عروج پرہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کے لیے تیار ہوں۔

Back to top button