بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھ گئے، فیصل مسجد عوام کیلئے بند

جاری نوٹیفیکشن کے مطابق فیصل مسجد اور دامن کوہ کی جانب جانے والی سڑکیں بھی بند کردی جائیں گی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے پر فیصل مسجد اور دامن کوہ عوام کیلئے بند کردیے گئے۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد اور دامن کوہ کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصل مسجد اور دامن کوہ کی جانب جانے والی سڑکیں بھی بند کردی جائیں گی۔

اس سے قبل ڈپٹی کشمنر اسلام آباد کے دفتر کی جانب سے بھی جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ رش کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے اور وہ تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان نے غزہ کے عوام کیلئے 20 ٹن امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کردی
Back to top button