بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سہیل تنویر کی عمدہ کارکردگی نے مظفر آباد ٹائیگرز کو فائنل میں پہنچا دیا

دانش عزیز جارحانہ بلے بازی کے بل بوتے  پر ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے لیکن بالآخر سہیل تنویر کے ہاتھوں دو گیندوں پر مسلسل دو وکٹیں گرنے کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے کوالیفائر میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے راولا کوٹ ہاکس کو 7 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

مظفر آباد ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنائے جس میں انور علی 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، بولنگ میں عمران رندھاوا اور دانش عزیز نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

میچ کی دوسری اننگز میں راولا کورٹ کے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں۔

بیٹنگ ٹیم کے حسین طلعت نے شاندار 52 رنز کی اننگ کھیلی، دانش عزیز جارحانہ بلے بازی کے بل بوتے  پر ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے لیکن بالآخر سہیل تنویر کے ہاتھوں دو گیندوں پر مسلسل دو وکٹیں گرنے کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔

راولا کوٹ کے آخری کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے اور مظفر آباد ٹائیگرز نے 7 رنز سے فتح سمیٹ کر کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی، بہترین کارکردگی پر سہیل تنویر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Back to top button