بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی سنچری ذیشان اشرف نے بنا ڈالی،حیدر علی بھی فارم میں آگئے

حیدر علی 57 گیندوں پر 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن کامران غلام نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور  وارئیرز کو پانچ وکٹ سے فتح دلا دی

کشمیر پریمیئر لیگ میں اوور سیز وارئیرز نے باغ اسٹالینز کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔

حیدر علی نے 91 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ایک اور میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے کوٹلی لائنز کو بھی پانچ وکٹ سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کے ذیشان اشرف نے سنچری اسکور کی۔

مظفر آباد میں باغ اسٹالینز نے اوور سیز وارئیرز کے خلاف اچھا ٹارگٹ سیٹ کیا۔ شان مسعود نے 73 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ افتخار احمد نے بھی 28 گیندوں پر 54 رنز جڑ دیے۔

 روحیل نذیر نے 20 رنز بنائے جبکہ ٹیم کا اسکور سات وکٹ پر 186 رنز رہا۔ جواب میں حیدر علی اور کامران غلام کی جارحانہ بیٹنگ نے وارئیرز کے لیے ہدف کا حصول یقنی بنا دیا۔

حیدر علی 57 گیندوں پر 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن کامران غلام نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور  وارئیرز کو پانچ وکٹ سے فتح دلا دی۔

اس سے پہلے کھیلے گئے ایک اور میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز کے خلاف پہلے کوٹلی لائنز کے بیٹسمینوں نے ہاتھ دکھائے ، آصف علی نے جارحانہ اننگز کھیلی اور صرف 34 گیندوں پر 67 رنز جڑ دیے۔

عبداللہ نے بھی 16 گیندوں پر 35رنز بنائے  اور کوٹلی لائنز کا اسکور چار وکٹ پر 195 رنز رہا۔

جواب میں ذیشان اشرف نے اپنی شانداربیٹنگ سے ٹائیگرز کی فتح آسان بنا دی۔ ذیشان نے دلکش اسٹروک کھیلے۔ دوسری جانب سے صہیب اور سہیل نے 17 ، 17 رنز بنائے، ذیشان نے ایونٹ کی پہلی سنچری مکمل کی۔

مزید پڑھیے  سہیل تنویر کی عمدہ کارکردگی نے مظفر آباد ٹائیگرز کو فائنل میں پہنچا دیا

ذیشان نے صرف 62 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مظفر آباد ٹائیگرز کو پانچ وکٹ سے فتح دلا دی۔

Back to top button