بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ہم سب گندے لوگ ہیں، وسیم اکرم

کراچی والوں سے میری اب ایک معذرت بنتی ہے کہ میں انہیں ہی گندا کہتا آیا ہوں کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ ہم کراچی والے ہی زیادہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے

کشمیر پریمیئر لیگ کے سلسلے میں مظفرآباد میں موجود سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے دریائے نیلم پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر کراچی والوں سے معذرت کرلی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جہاں ان کے عقب میں دریائے نیلم بہہ رہا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں سابق کرکٹر آس پاس کے نظارے دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں یورپ یا سوئزرلینڈ میں نہیں ہوں بلکہ میں خوبصورت پاکستان میں موجود ہوں۔

وسیم اکرم اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ کراچی والوں سے میری اب ایک معذرت بنتی ہے کہ میں انہیں ہی گندا کہتا آیا ہوں کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ ہم کراچی والے ہی زیادہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔

وسیم اکرم کہتے ہیں کہ اگر میرے پیچھے دیکھیں تو خوبصورت دریا ہے لیکن ساتھ ہی گندگی کے ڈھیر بھی دیکھیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف کراچی والے ہی نہیں بلکہ ہم سارے ہی بڑے گندے ہیں۔

Back to top button