بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

باب دوستی کی بندش سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور امپورٹ ایکسپورٹ معطل

سرحد بندش کا فیصلہ صوبے قندھار میں طالبان متوازی گورنر مولوی حاجی وفا نےکیا

افغان طالبان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر کراسنگ بند کردی۔سکیورٹی حکام کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان بارڈرباب دوستی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بندکردی جبکہ پاکستان نے بھی افغانستان کیلئے باب دوستی سے ہرقسم کی آمدورفت معطل کردی۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ باب دوستی کی بندش سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور امپورٹ ایکسپورٹ معطل ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا تھاکہ تجارتی سرگرمیوں سے متعلق پاکستانی دفاتر کے ہرقسم کے آپریشن بھی معطل کردیے گئے ہیں جبکہ ٹرانزٹ ٹریڈ، درآمدات، برآمدات اور ٹرکوں کی گزشتہ روز کلیئرنگ بھی منسوخ کی گئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق باب دوستی کے دونوں اطراف پھنسے پاکستانی اورافغان شہریوں کیلئے پیدل آمدورفت بھی معطل ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے کہ سرحد بندش کا فیصلہ صوبے قندھار میں طالبان متوازی گورنر مولوی حاجی وفا نےکیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کیا تھا اور کچھ روز بعد ہی کراسنگ کو آمدورفت اور تجارت کیلئے کھول دیا گیا تھا۔

Back to top button