بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

حال ہی میں مستعفی ہونے والی وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گی۔خیال رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دیا جو منظور کرلیا گیا ہے۔

Back to top button