بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

باراتیوں سے بھری گاڑی میں گیس سلنڈر پھٹ گیا،6جاں بحق

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے افسوسناک وین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے

انڈس ہائی وے پرالمناک حادثہ پیش آیا ہے اور باراتیوں سے بھری وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جھلسنے سے چھ مسافر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جب کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے افسوسناک وین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انڈس ہائی وے شمس آباد کے قریب مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی جس کے نتیجے میں چھ مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو روجھان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

Back to top button