بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھاکہ ، 5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمیعت علمائے اسلام کے ورکرز کنویشن میں بم دھماکے کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو1122 باجوڑ کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں جہاں اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریسکیو1122 کے ذرائع کے مطابق پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ  10 سے زائد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے البتہ زخمیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جس وقت دھماکا ہوا اس وقت جمعیت علمائے اسلام(ف) کے ورکرز کی بڑی تعداد کنونشن میں موجود تھی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی لیکن ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی چیز واضح نہیں ہو سکی کہ یہ خودکش دھماکا تھا یا اسے کسی چیز میں نصب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے  سرحد پار سے دہشتگردی، سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید
Back to top button