انڈس ہائی وے پرالمناک حادثہ پیش آیا ہے اور باراتیوں سے بھری وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جھلسنے سے چھ مسافر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جب کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے افسوسناک وین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق انڈس ہائی وے شمس آباد کے قریب مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی جس کے نتیجے میں چھ مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو روجھان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔
