بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ

،گزشتہ ہفتہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 9.58 فیصد، ٹماٹر 6.64 فیصد، انڈے 3.52 فیصد مہنگے ہو گئے

گزشتہ روز ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اعشاریہ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر مہنگائی 12.20 فیصد پر ریکارڈ کی گئی ،گزشتہ ہفتہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 9.58 فیصد، ٹماٹر 6.64 فیصد، انڈے 3.52 فیصد مہنگے ہو گئے ،پٹرول 4.73 فیصد ،بناسپتی گھی 2.52 فیصد، پیاز کی قیمت میں 2.34 فیصد بڑھ گئی ،ڈیزل 2.30 فیصد، بناسپتی گھی 1.81 فیصد، چینی 1.49 فیصد،اورکوکنگ آئل کی قیمت میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ،گزشتہ ہفتہ روزمرہ استعمال کی 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 6 کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، چکن کی قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 18.35 فیصد، کیلا کی قیمت میں 1.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، دال مونگ 1.32 فیصد، آلو 1.23 فیصد، دال ماش 0.58 فیصد اوردال چنا کی قیمت میں 0.06 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

Back to top button