بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

مریم نواز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم چلائی تھی جس میں کئی مرکزی رہنما بھی شریک تھے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم چلائی تھی جس میں کئی مرکزی رہنما بھی شریک تھے۔

Back to top button