بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹوکیو اولمپکس، بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کو شکست کا سامنا

ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نےاسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی، میچ میں یاما گوچی کی جیت کا اسکور 3-21 اور 8-21 رہا

ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نےاسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی، میچ میں یاما گوچی کی جیت کا اسکور 3-21 اور 8-21 رہا۔

ٹوکیو اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین کی ینگ کیان نے اپنے نام کیا ، انہوں نے یہ میڈل خواتین شوٹنگ میں حاصل کیا۔

ینگ کیان نےخواتین کے10میٹر ایئر رائفل میں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، چاندی کا تمغہ روس کی اینستاسیا گیلاشینا نے جیتا، کانسی کا تمغہ سوئٹزرلینڈ کی نینا کرسٹین کے نام رہا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button