بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نور مقدم کا قاتل گرفتاری کے وقت مکمل ہوش و حواس میں تھا،پولیس

ملزم یا اس کا باپ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، سب تسلی رکھیں، پولیس کام کر رہی ہے اور تمام شواہد کے ساتھ چالان پیش کریں گے،ایس ایس پی عطا الرحمان


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن عطاالرحمان نے کہا ہے کہ ایف 7فور میں قتل ہونے والی نور مقدم کے قتل کے ملزم کو جب پکڑا تو وہ مکمل ہوش و حواس میں تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی عطاالرحمان کا کہنا تھاکہ لڑکی کے بہیمانہ قتل کیس کے ملزم چاہے ذہنی مریض ہو یا نشہ کرنے والا، پولیس اتنا جانتی ہے کہ ملزم نے زیادتی کی اور اُس وقت وہ ہوش و حواس میں تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتاری سے پہلے ملزم نے ایک شخص کو زخمی بھی کیا۔تفتیشی افسر کا کہنا تھاکہ ملزم یا اس کا باپ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، سب تسلی رکھیں، پولیس کام کر رہی ہے اور تمام شواہد کے ساتھ چالان پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شواہد کی اہمیت ملزم کے بیان سے زیادہ اہم ہوگی، متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں اورانصاف دلائیں گے ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھاکہ پولیس کے فارنزک ماہرین نے موقع واردات سے تمام ثبوت اکٹھےکر لیے ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نور مقدم دو دنوں سے اپنے گھر پر نہیں تھی جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ایک رہائشی کی جانب سے تھانے میں وقوعہ کے متعلق کال کی گئی۔

مزید پڑھیے  کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، فوج کا حامی ہوں، پرویز الہیٰ
Back to top button