بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

عیدالاضحیٰ پر برطانوی وزیراعظم کا مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام

دعا گو ہوں کہ مسلمان خوشیوں اور رحمتوں سے بھرپور عید منائیں،بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا۔ 

انھوں نے ایک ویڈیو پیغام کا آغاز السلام و علیکم سے کیا اور کہا کہ وہ برطانیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی دلی مبارکباد کے ساتھ دعا گو ہیں کہ وہ خوشیوں اور رحمتوں سے بھرپور عید منائیں۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کسی کے لیے آسان نہ تھے اور خاص طور پر برطانوی مسلمانوں کے لیے تو یہ کافی مشکل تھے، پہلے انھوں نے رمضان اور بعد میں عید لاک ڈائون کے دوران منائی۔

اور اب بہت سے لوگ حج پر جانا چاہتے تھے لیکن وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ لہٰذا میں انھیں انکی اس حوالے سے بڑی قربانیاں دینے پر انکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،  کہ انھوں نے زندگیاں بچانے کے لیے یہ سب کچھ کیا۔

اسکے علاوہ انھوں نے ضرورت مند لوگوں کی خوراک اور دیگر طریقوں سے مدد کی جبکہ بہت سارے برطانوی مسلمانوں نے عالمی وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض انجام دیئے، جن میں ڈاکٹرز، نرسز اور این ایچ ایس اسٹاف شامل ہیں۔

جبکہ اس دوران ایسے بہت سے لوگوں نےفرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں بھی قربان کیں۔

انھوں نے آخر میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ آپ سماجی فاصلے برقرار رکھیں، اپنے گھروں میں دوستوں اور خاندانوں کی محدود تعداد رکھیں، ٹیسٹ اور ٹریسنگ کا عمل جاری رکھیں اور اپنی اور دوسروں کی جانیں بچائیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button