بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ساتھ سپر 12 کے گروپ ٹو میں شامل ہیں، ان دونوں ٹیموں کے علاوہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی اسی گروپ کا حصہ ہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ تشکیل دے دیئے، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کے بنائے گئے گروپس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ساتھ سپر 12 کے گروپ ٹو میں شامل ہیں، ان دونوں ٹیموں کے علاوہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی اسی گروپ کا حصہ ہیں جبکہ گروپ ٹو میں مزید 2 کوالیفائر ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

سپر 12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے علاوہ دو کوالیفائر ٹیمیں بھی ہیں۔

راؤنڈ ون کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ ،نیدر لینڈز اور نمیبیا شامل ہیں، راونڈر ون کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے اور اس کے میچز عمان اور یواے ای میں بھارتی بورڈ کی میزبانی میں کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button