بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اولمپئین نوید عالم کی نماز جنازہ آج رات دس بجے ادا کی جائیگی

نماز جنازہ میں سیکریٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ، منظور جونیئر، آصف ناز، خواجہ جنید و دیگر نمازجنازہ میں شرکت کریں گے

بلڈ کینسر کے باعث انتقال کرجانے والے اولمپیئن نوید عالم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوید عالم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی جس میں سیکریٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ، منظور جونیئر، آصف ناز، خواجہ جنید و دیگر نمازجنازہ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے نوید عالم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کی جانب سے بھی اولمپیئن نوید عالم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

Back to top button