بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

کورونا کیسز کی تعدا د میں اضافہ،35اموات

پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے


کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، یہاں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 912 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 36 ہزار 454 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 49 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 12 ہزار 295 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Back to top button