بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ،تین افراد زخمی

ٹرین کو حادثہ پھاٹک نا ہونے کے باعث پیش آیا جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

رحمان بابا ایکسپریس خانپورہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔رحمان بابا ایکسپریس خانپور کے قریب گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرین کو حادثہ پھاٹک نا ہونے کے باعث پیش آیا جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button