بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان امریکاکے ساتھ تجارت،سرمایہ کاری اوردوطرفہ اقتصادی تعاون کےفروغ کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورامریکی وزیرخارجہ انٹونی بلکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پاکستان امریکا کے اقتصادی تعاون، علاقائی امن سے متعلق دوطرفہ تعاون کیلئے پرعزم ہے، پاکستان امریکاکے ساتھ تجارت،سرمایہ کاری اوردوطرفہ اقتصادی تعاون کےفروغ کا خواہاں ہے۔

وزیرخارجہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاک امریکا مربوط اور اعلیٰ سطح مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

اس حوالے سے شاہ محمود کا کہنا تھاکہ افغانستان میں قیام امن پردونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل میں بامقصد پیش رفت کے حصول کیلئے، دو طرفہ ربط اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نےکورونا پھیلاؤ روکنے کیلئےامریکا کی معاونت پر امریکی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

Back to top button