بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان 12 جولائی کو میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے

وفاقی وزیر امورکشمیر علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی، اس موقع پر صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود بھی ملاقات شریک تھے

وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں سےخطاب کریں گے۔تحریک انصاف کے اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر امورکشمیر علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی، اس موقع پر صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود بھی ملاقات شریک تھے۔

اعلامیےکے مطابق علی امین گنڈاپوراوربیرسٹرسلطان محمود نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں انتخابی مہم پر بریفنگ دی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی آزادکشمیرکےامیدواروں کی انتخابی مہم کےجلسوں سےخطاب کریں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان 12 جولائی کو میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے، 18 جولائی کو باغ میں اور 23 جولائی کو مظفرآباد میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
Back to top button