بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان کا امن اور خوشحالی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے،آرمی چیف

جنرل قمرجاوید باجوہ کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ساتوں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات اور بات چیت


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ مشکلوں سے حاصل کیے امن کے فائدے اٹھانےکا وقت آگیا ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ساتوں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات اور بات چیت کی۔

ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ، بیوروکریٹس ، سول سوسائٹی، نوجوانوں، تعلیمی شعبے اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا امن اور خوشحالی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، وقت آگیا ہےکہ مشکلوں سے حاصل شدہ امن سے استفادہ کیا جائے اور پائیدار استحکام کے لیے سماجی و معاشی ترقی کو تیز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بلوچستان کی خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز مستعد اور پرعزم رہیں گی، ہرقسم کے خطرات ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں، فوج دوسرے ریاستی اداروں سے مل کر قومی اور صوبائی ردعمل کو قابل عمل بنانے میں مصروف ہے، ہم ایک پرعزم قوم ہیں جو امن و استحکام کے لیے ہر آزمائش میں پوری اتری ہے۔

Back to top button