بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سائنو فارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

چین سے 5 اور 6 جولائی کو سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان لائی جا ئیں گی


چین سے سائنو فارم ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔وزرات صحت کے ذرائع کے مطابق چار روز کے اندر مختلف کھیپوں کی صورت میں چین سے سائنو فارم اور سائنو ویک کی 20، 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چین سے سائنو فارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں جبکہ سائنو فارم ہی کی 13 لاکھ خوراکیں آج پہنچیں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چین سے 5 اور 6 جولائی کو سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان لائی جا ئیں گی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق رواں ماہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی ڈوز آنا بھی متوقع ہے۔

Back to top button