بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹر میچ کے دوران مبزبان ٹیم کی دو کرکٹرز بے ہوش ہو گئیں

گراؤنڈ سے اسپتال منتقل کی گئی دونوں خواتین کرکٹرز کی حالت اب بہتر ہے،کرکٹ ویسٹ انڈیز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کی دو کھلاڑی بے ہوش ہو گئیں۔

انٹیگا میں کھیلے گئے میچ کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹر شینل ہنری اور شیڈن نیشن بےہوش ہو گئیں، دونوں خواتین کرکٹرز کو گراؤنڈ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ویسٹ انڈین کرکٹرز کے گراؤنڈ میں بے ہوش ہونے کے بعد بھی میچ جاری رکھا گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گراؤنڈ سے اسپتال منتقل کی گئی دونوں خواتین کرکٹرز کی حالت اب بہتر ہے۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ویسٹ انڈیز ویمن کی ٹیم پاکستان ویمن سے 7 رنز سے جیت گئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو گرین شرٹس پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیے  مشکل کیچ لیتے ہوئے آسٹریلیا کے اسٹیو  اسمتھ سر کے بَل گِر کر بیہوش
Back to top button