بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا وائرس سے 30 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وبا  سے اموات کی کل تعداد 22 ہزار 7 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 7 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 907 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار 754 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 907 مثبت آئے اس طرح ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی۔ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 30اموات اور ایک ہزار907 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 49 ہزار175 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار20 ہے اور8 لاکھ 93 ہزار 148افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10ہزار 642 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار341، خیبرپختونخوا 4 ہزار 269، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301اور آزاد کشمیر میں571افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار368، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 75، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 65، سندھ 3 لاکھ 32 ہزار254، بلوچستان 26 ہزار633، آزاد کشمیر 19 ہزار 967 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 813 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Back to top button