بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کا آپریشن،دو دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے، جن کا تعلق اٹک سے تھا

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گردہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے، جن کا تعلق اٹک سے تھا۔

شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد شمالی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button