بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالیں گے،شوکت ترین

ہم نے غریب کیلئے عملی منصوبہ دے دیا ہے، عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مسلم لیگ (ن) کو روپے کی قیمت میں کمی کا ذمے دار قرار دے دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھاکہ ایکسچینج ریٹ پالیسی کی وجہ سے60 ارب ڈالراس ملک سے ڈرین ہوگئے اور پیپلزپارٹی 25 ارب ڈالرزکی ایکسپورٹس چھوڑکرگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے روپے کی قدر کو گرایا، ٹیکسیشن کی یہ بات نہ کریں،گروتھ ریٹ کم ہوتوٹیکسیشن گرتی ہے، ہم گروتھ ریٹ کو 5 فیصد پر لے کر جائیں گے، ہم ٹیکس کے ہدف کو نہ صرف مکمل بلکہ اس سےزیادہ جمع کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ کتنے ماہ سے عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، عمران خان غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، ہم نے غریب کیلئے عملی منصوبہ دے دیا ہے، عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں،۔

شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی گروتھ بڑھی، کرنٹ اکاؤنٹ ابھی بھی سرپلس ہے، ہم نےایڈوائزری کونسل بنائی،22 وزارتیں ہیں جس نے اسٹریٹیجک پلاننگ کی، اسٹریٹیجک پلاننگ ماضی میں توبالکل چھوڑ دی گئی تھی، ہماری برآمدات بڑھیں گی اوردرآمدات کم ہوں گی، حکومت جب کوئی وعدہ کرتی ہے تو اس کو پورا کرتی ہے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ ہم مسائل سےگھبراتےنہیں ہیں، یہ لوگ اپنے گریبان میں جھانکیں، یہ عوام کی بات کرتے ہیں، یہ آئی ایم ایف کی بات کرتے ہیں، کیا ان کی حکومتیں آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئیں؟ انہوں نے 60 ارب ڈالرز کا ٹیکا لگایا، اگر یہ چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کو کاغذ دکھاؤں گا۔

مزید پڑھیے  امریکا کی بائیڈن انتظامیہ نے کرپٹ ٹولے تھری اسٹوجز کے ساتھ مل کر سازش کی،عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ گری، اس کی وجہ سے آئی ایم ایف آئی، آئی ایم ایف آپ کی وجہ سے آئی۔

شوکت ترین کا کہنا تھاکہ ایف بی آر میں اصلاحات کر رہے ہیں، ٹیکس ڈیفالٹرز کی گرفتاری کا اختیار مجھ سمیت دو دیگر افراد کے پاس ہوگا، ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کریں گے، اس سال 4700 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کریں گے اور اگلے سال 5800 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کریں گے۔

Back to top button