بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال 22-2021کے لیے 106 ارب روپے کا بجٹ پیش

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، ترقیاتی اخراجات کی مد میں 44 ارب روپے مختص

گلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال 22-2021کے لیے 106 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ۔اسپیکر سید امجد زیدی کی زیر صدارت خصوصی بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے بجٹ پیش کیا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، ترقیاتی اخراجات کی مد میں 44 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا، واک آؤٹ سے قبل اپوزیشن رکن نواز خان ناجی نے بجٹ کی کاپی پھاڑ کر پھینک دی ۔

گلگت بلتستان کا گزشتہ سال21-2020 کا سالانہ مجموعی بجٹ 68 ارب 68 کروڑ روپے تھا،رواں مالی سال کا بجٹ گزشتہ سال کے بجٹ سے 54 فیصد زیادہ ہے۔

Back to top button