بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پمز کے پہلے فری موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح

یہ فری موبائل ریسٹورنٹ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی جانب سے جے ڈی سی کو دیا گیا ہے

جے ڈی فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے پمز اسپتال اسلام آباد کے پہلے فری موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا، یہ فری موبائل ریسٹورنٹ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی جانب سے جے ڈی سی کو دیا گیا ہے۔اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے کہا کہ بھوکوں کو کھانا کھلانا عظیم کام ہے۔ اسلام آباد میں جے ڈی سی کے پہلے موبائل ریسٹورنٹ کا آغاز احسن اقدام ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی یہ ہی وژن ہے کہ ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ سوئے، کسی مسافر اور مستحق کو کھانا کھلانا بہت ثواب کا کام ہے۔ دستر خوان اور اور نئے ڈائیلسزز سینٹرز کے قیام پر جے ڈی سی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تقریب کے آخر میں جنرل سیکرٹری جے ڈی سی ظفر عباس نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورانہیں یادگاری شیلڈ زپیش کیں۔

اس موقع پر چئیرمین جے ڈی سی شیخ محمد حسن، چئیرمین ٹرپل اے ایسوسی ایٹس فواد بشیر، معروف ٹی وی آرٹسٹ عمران عباس، سابق نیشنل کرکٹر یاسر حمید ،جعفر فیملی فائونڈیشن کے رہنما ڈاکٹر اسد ہیمانی ،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر یزان،مینیجنگ ڈائریکٹر ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کرنل( ر) شہزاد علی کیانی اورپیر سلطان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی جانب سے ایک اور موبائل ریسٹورنٹ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

Back to top button