بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے گوادر میں ادارہ ترقیات کے تحت تعمیر ہونیوالی گرینڈ جامع مسجد کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے گوادر میں ادارہ ترقیات کے تحت تعمیر ہونیوالی گرینڈ جامع مسجد کا افتتاح کردیا۔

مسجد 122 ملین روپے  کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد میں  میں 7 ہزار افراد بیک وقت نماز ادا سکتے ہیں۔ مسجد کا کل ایریا 5 .2 ایکڑ پہ محیط ہے۔ مسجد میں الائیڈ فیسیلیٹیز پر 797. 42 لاگت آئی ہے وزیر اعلیٰ نے مسجد کے افتتاح کے موقع پر دو رکعت نوافل شکرانہ بھی ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے سنگار ہاؤسنگ اسکیم فیز 1کیلئے انفراسٹرکچر اور سیوریج لائن کے تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی اور چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Back to top button