بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے چھ افراد میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں،چار افراد زخمی بھی ہوئے

ضلع بارکھان میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بارکھان شہر کے نواحی علاقے میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں او ر زخمیوں کو سول اسپتال بارکھان منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

مزید پڑھیے  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی وسیم عالم قتل
Back to top button