بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سمندری طوفان کے باعث کشتی ڈوب گئی،22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

ڈوبنے والی 261 افراد ڈوب گئے جن میں سے 184 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے

بھارت میں سمندری طوفان تاتے کے باعث بڑی کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لاپتا ہوگئے جب کہ 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں طوفان تاتے کی وجہ سے کشتی سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئی جس کی وجہ سے اس میں سوار 261 افراد ڈوب گئے جن میں سے 184 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ حادثے کے بعد بھارتی نیوی نے اب تک 22 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں جب کہ دیگر افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔بھارتی بحریہ کا کہنا ہیکہ ریسکیو آپریشن میں بحریہ کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں جب کہ سمندر کی لہریں 25 فیٹ تک بلند ہونے کی وجہ سے آپریشن میں پریشانی کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے سبب سمندر میں پھنسنے والی کشتی انڈین آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن کی ہے جو ڈرلنگ کے لیے سمندر میں موجود تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ طوفان کے باعث تین دیگر کمرشل کشتیاں بھی سمندر میں پھنس گئی تھیں جن میں سے 35 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

بھارت میں طوفان تاتے نے تباہی مچارکھی ہے جس کے نتیجے میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے ہزاروں گھر تباہ ہوچکے ہیں اور متعدد گاں زیر آب آگئے جب کہ حادثات میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Back to top button