بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایسی بدترین حکومت نہیں دیکھی، شہباز شریف

شہبازشریف ڈسکہ الیکشن جیتنے والی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخارکی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے والد افتخارالحسن کے انتقال پر تعزیت کی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن  جکے صدر شہباز شریف  نے رنگ روڈ اسکینڈل پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت کے آئے روز نئے نئے اسکینڈل آتے ہیں، ایسی بد ترین حکومت نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے ملک کوتباہ کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف ڈسکہ الیکشن جیتنے والی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخارکی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے والد افتخارالحسن کے انتقال پر تعزیت کی۔

Back to top button