بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کو نیا ہدایت نامہ جاری

ہ ہر فرد کو صرف پہلی ڈوز کے طور پر لگائی گئی ویکسین کی ہی دوسری ڈوز لگائی جائے گی

محکمہ صحت پنجاب نے صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کوکورونا ویکسینز کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ڈائریکٹر صحت پنجاب عثمان افتخارکی جانب سیصوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کی انتظامیہ کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر فرد کو صرف پہلی ڈوز کے طور پر لگائی گئی ویکسین کی ہی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔

ہدایت نامے کے مطابق سائنوفارم ویکسین کو سنگل ڈوزکیطورپرنہیں لگایاجائیگا، سائنوفارم ویکسین لگوانے والے افرادکو صرف سائنوفارم کی ہی دوسری ڈوز لگائی جائیگی۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو مختلف ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگائی جائے گی جب کہ سائنوویک اورایسٹرازینیکاکی پہلی ڈوز سی ای او ہیلتھ آفس سے فوری طورپرلی جائے، ایسٹرازینیکاویکسین کھلنے کے بعدصرف 6 گھنٹیتک استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔

Back to top button